وقاص احمد: لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں خاوند نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو چھت سے گرا دیا۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ عائشہ کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کے شوہر اکرم نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر اسے چھت سے گرایا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔