ابوبکر ارشد: مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے 10 سے 15 روپے فی کلو مہنگا فروخت ہونے لگا، جبکہ مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ میں نمایاں فرق برقرار ہے۔
سرکاری ریٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 439 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں گوشت 455 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
مٹن کی سرکاری قیمت 600 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود بازار میں 2 ہزار 800 روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے، جبکہ بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو کے مقابلے میں 1 ہزار سے 1 ہزار 200 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 261 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے 270 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی اب غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی اور انڈوں کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے اور گراں فروشی کے خلاف کارروائی کی جائے۔