ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن

سرکاری ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل: لاہور میں چکن اور سبزیوں کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں کیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں آج 1 ہزار 128 مقامات پر چکن اور سبزیوں کی قیمتوں کی چیکنگ کی گئی۔

مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے پر 190 کارروائیاں کی گئیں۔سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 16 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور دیگر خلاف ورزیوں پر 44 کارروائیاں کی گئیں۔

پرائس کنٹرول کارروائیوں کے دوران 152 افراد کو جرمانے کیے گئے۔مجموعی طور پر 87 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔خلاف ورزیوں پر 20 دکانیں اور مقامات کو سیل بھی کیا گیا۔