وقاص احمد:لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 16 سالہ لڑکی شازیہ نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی ہے جسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور معاملے کے حقائق جاننے کے لیے مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اب تک خودکشی کی کوشش کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App