ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر کالونی سے 11 سالہ بچہ 8 روز سے لاپتہ، پولیس بازیاب کرانے میں ناکام

نشتر کالونی سے 11 سالہ بچہ 8 روز سے لاپتہ، پولیس بازیاب کرانے میں ناکام
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: تھانہ نشتر کالونی کے علاقے سے 11 سالہ نور عامر گزشتہ 8 روز سے لاپتہ ہے، تاہم مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس مغوی بچے کو تاحال بازیاب نہیں کروا سکی۔

بچے کی والدہ کے مطابق نور عامر گھر سے دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے گیا تھا، لیکن واپس نہیں آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ عامر ہفتہ بازار میں منیاری کا کام کرتا ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچے کے اغواء کا مقدمہ مبینہ طور پر 5 روز بعد درج کیا۔

والد عامر کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ نے تاحال تفتیش شروع نہیں کی، جبکہ پولیس اہلکار کبھی ایک رشتہ دار اور کبھی دوسرے سے بچے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا کہتے ہیں۔

بچے کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر نور عامر کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔