ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی ترسیل ناکام، 2 بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز گرفتار

لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی ترسیل ناکام، 2 بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:لاہور میں پتنگوں اور ڈور کی ترسیل ناکام بنا دی گئی، ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بین الاضلاعی پتنگ ڈیلرز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کاشف اور وقاص کو رکشے پر پتنگوں کی ڈیلیوری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 500 پتنگیں اور 10 چرخیاں کیمیکل ڈور برآمد کرلی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے آن لائن لوکیشن کے ذریعے مختلف اضلاع میں پتنگوں اور ڈور کی سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔