ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان بینچ میں 19 روز کے دوران 6 ہزار 18 مقدمات کے فیصلے

چیف جسٹس عالیہ نیلم کی بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے حکمتِ عملی مؤثر ثابت ہونے لگی

ملتان بینچ میں 19 روز کے دوران 6 ہزار 18 مقدمات کے فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں مقدمات کی تیز رفتار سماعت اور فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں تین ہفتوں کے دوران 6 ہزار 18 مقدمات نمٹا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 7 سے 25 ستمبر کے دوران ملتان بینچ میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد 31 ہزار 666 سے کم ہو کر 29 ہزار 41 رہ گئی، یوں 19 روز میں زیرِ التوا مقدمات میں 2 ہزار 625 کی کمی ہوئی۔

ملتان بینچ میں فوجداری مقدمات سمیت اہم نوعیت کے کیسز کے فیصلے کیے گئے، جبکہ ٹیکس، کمرشل اور بینکنگ سے متعلق مقدمات بھی نمٹائے گئے۔ سول نظرِ ثانی کے مقدمات بھی بڑی تعداد میں نمٹائے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے 10 سینئر ججز کی ملتان بینچ میں تعیناتی کی حکمتِ عملی کے تحت مقدمات کی سماعت میں تیزی آئی اور تین ہفتوں کے دوران زیرِ التوا مقدمات میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملتان بینچ میں مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز میں جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس غلام سرور نہنگ، جسٹس جواد حسن، جسٹس محمد وحید خان، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔