ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ملک اشرف:  پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ایم پی اے اعجاز شفیع، شیخ امتیاز محمود و دیگر کی جانب سے درخواست دائر کر دی گئی۔

محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بظاہر پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا۔

درخواست گزاروں کے مطابق کسی مخصوص ضلع، مقام یا مخصوص خطرے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کی قانونی بنیاد پیش کرنے کا حکم جاری کرے۔

عبوری درخواست میں پُرامن اور غیر مسلح اجتماعات پر پابندی معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔