ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے رورل ہیلتھ سینٹرمریم نوازہسپتالوں میں تبدیل

پنجاب کے رورل ہیلتھ سینٹرمریم نوازہسپتالوں میں تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:   پنجاب کے رورل ہیلتھ سینٹرز کو مریم نواز ہسپتالوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب نے آؤٹ سورس رورل ہیلتھ سینٹرز اور مریم نواز ہسپتالوں پر بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دیہات کے مریم نواز ہسپتالوں میں 78 لاکھ 24 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔مریم نواز ہسپتالوں کی او پی ڈی میں 52 لاکھ 51 ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا۔مریم نواز ہسپتالوں میں 32 ہزار 944 نارمل ڈلیوریاں کرائی گئیں۔مریم نواز ہسپتالوں میں میجر سرجری کے 50 ہزار 348 کامیاب آپریشن کیے گئے۔مریم نواز ہسپتالوں میں 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد نارمل سرجریاں بھی کی گئیں۔مریم نواز ہسپتالوں میں 15 لاکھ 83 ہزار سے زائد مریضوں کے پتھالوجی ٹیسٹ کیے گئے۔

دیہات کے ہسپتالوں میں سی بی سی، ایل ایف ٹی، آر ایف ٹی، ایچ سی وی اور دیگر ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔6 لاکھ 18 ہزار سے زائد مریضوں کے الٹراساؤنڈ، ای سی جی سمیت دیگر ریڈیالوجی ٹیسٹ بھی کیے گئے۔