ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ کے سپر فور راأنڈ کے آخری میچ میں  ٹاس ہو گیا

Asia Cup, Super Four, City42, Sri Lanka vs India, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشیا کپ کے سپر فور راأنڈ کے آخری میچ میں  ٹاس ہو گیا۔

سری لنکا کے کیپٹن  چریتھ اسلانکا نے ٹاس جیت لیا ہے اور  انڈیا کے کیپٹن  سوریا کمار یادو کو بیٹنگ دے دی ہے۔

کیپٹن چریتھ اسلانکا نے ٹاس کے بعد میڈیا کے ساتھ مختصر گفتگو مین کہا، ہمیں پتہ تھا کہ ہم ایشیا کپ کا فائنل نہین کھیل سکیں گے، لیکن ہمارے لئے آج کا میچ بہت اہم ہے۔

اسلانکا نے آج کے میچ کے متعلق اپنا ٹارگٹ بتاتے ہوئے کہا ، ہم انڈیا کو  175 رنز تک روکیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سری لنکا کے اوپنر ایشیا کپ میں کونسسٹنٹ رہے ہیں۔ ان کی پرفارمنس تمام میچوں مین یکساں رہی ہے۔

اسلانکا نے بتایاکہ آج کے میچ میں انہوں نے چمیکا کرونارتنے کی جگہ  جنیتھ لیانگے کو پلئینگ الیون میں شامل کیا ہے۔

آج کے میچ میں انڈیا کی پلئین الیون میں شیوم دوبے اور جسپریت بومرہ شامل نہیں ہیں۔  ان کی جگہ ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو لایا گیا ہے۔

Caption  سری لنکا کے کیپٹن کیپٹن چریتھ اسلانکا  بھارت کے تعصب زدہ کیپٹن سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ بھارت کے اس کیپٹن نے تعصب کو کرکٹ جیسے شریفانہ کھیل میں گھسیڑتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دو میچوں میں رسمی مصافحہ کرنے سے انکار کیا تھا۔