سٹی42: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے جس میچ کو خود بھارتی سیاستدانوں، صحافیوں اور عام فینز نے مل کر "یدھ" بنایا، جب اس میچ میں پاکستانی ہیرو حارث رؤف نے چھ صفر والا سچ اپنے فینز کو یاد دلایا تو بھارت کی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے آئی سی سی سے مس کنڈکٹ کی شکایت کر دی، آئی سی سی نے پاکستانی قومی ہیرو کو جرمانہ کر ڈالا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے پاکستانی ہیرو حارث رؤف کو چھ صفر والا سط سب کے سامنے بتانے کی سزا دیتے ہوئے وارننگ بھی دے دی کہ آئندہ میچ میں چھ صفر والا سچ سب کے سامنے نہیں بتانا۔ صاحبزادہ فرحان نے فرضی فائرنگ ہوا میں کی تھی لیکن اس سے کچھ لوگ ایسے خوفزدہ ہوئے کہ آئی سی سی کے آگے رو رو کر صاحبزادہ کو جرمانہ کروا کر ہی چپ ہوئے۔
بھارت کی سپورٹس ویب سائٹ نے یہ بریکنگ نیوز دی ہے کہ آئی سی سی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف بھارت کے بورڈ آف کرکٹ کی شکایتوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ پاکستان کے قومی کرکٹر حارث رؤف نے میچ دیکھنے والوں کو چھ صفر والا سچ ہاتھ کے اشاروں سے سمجھایا تھا، اس عمل پر بھارت کے کرکٹ بورڈ نے شکایت کی تھی کہ ہمارے والے تماشائیوں کو چھ صفر والا کیوں بتایا، آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کے ایما پر پاکستانی ہیرو کو جرمانہ کر دیا ہے۔ پاکستانی ہیرو حارث رؤف کو میچ فیس کی کچھ رقم (تیس فیصد) جرمانہ میں دینا پڑے گی اور انہیں اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی ہے تاکہ پرسوں اتوار کے روز جب بھارت کے ساتھ پاکستان کا فیصلہ کن میچ ہو تو حارث رؤف دوبارہ اپنے فینز کو ہاتھ کے اشاروں سے چھ صفر والا سچ بتانے سے باز رہیں۔

بھارتی سپورٹس ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وکٹ پر ففٹی بنانے کے بعد بیٹ سے فرضی ہوائی فائرنگ کر کے دکھانے والے صاحبزادہ فرحان کی بھی بارتی کرکٹ بورڈ نے سخت شکایت کی تھی لیکن صاحبزادہ پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔
صاحبزادہ فرحان کو بیٹ بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ ملی ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔صاحبزادہ فرحان کو آئندہ کیلئے وارننگ دیدی گئی