ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک، بھارت فائنل سے ٹکٹوں کی فروخت پر زبردست آفر لگا دی گئی

پاک، بھارت فائنل سے ٹکٹوں کی فروخت پر زبردست آفر لگا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت تیسری بار آمنے سامنے آنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار، 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 سیاسی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین بڑے مقابلے کے لیے بےتاب ہیں، اور بڑی تعداد میں ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 خلیج ٹائمز کے مطابق فائنل مقابلے کے لیے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ، 26 ستمبر تک پلاٹینم لسٹ کی ویب سائٹ پر ہائی اسٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم میں دستیاب ہیں، جبکہ ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق منتظمین نے ایک پروموشن اسکیم کا اعلان بھی کیا ہے جس کے تحت شائقین تین پریمیم ٹکٹ دو کی قیمت میں حاصل کر سکتے ہیں یعنی (دو ٹکٹ خریدیں، ایک مفت پائیں کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکیں گے) تاکہ آخری لمحات میں بھی زیادہ سے زیادہ لوگ اس یادگار مقابلے کا حصہ بن سکیں۔

 ایشیا کپ 2025 کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں جبکہ ان کشیدہ حالات کا اثر کرکٹ میدان میں بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں ٹیموں کے ابتدائی دو میچوں میں کھلاڑیوں نے میچ کے بعد مصافحہ کرنے سے انکار کیا تھا۔

 پہلے میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر سیاسی بات کرنے کا الزام لگا، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو جارحانہ انداز میں جشن منانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 ان تمام تنازعات کے باوجود قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو کرکٹ پر توجہ دیں کی تلقین کی ہے۔

 موجودہ فارم اور اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو بھارت فائنل میں فیورٹ ہے۔ بھارت اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں بھی سرفہرست ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کے میچز میں بھارت کا پلڑا بھاری رہا ہے۔