ملک اشرف : تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے ڈی آئی جی کامران عادل کے لیے ایک اور اعزاز , لاہور ہائیکورٹ نے لین دین سے متعلق کیس میں ڈی آئی جی کامران عادل عدالتی معاون مقرر کردیا ۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ڈی آئی جی کامران عادل کو عدالتی معاون مقرر کیا ,عدالت نے معاملہ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن لاہور کے نوٹس میں لانے کی بھی ہدایت کی اور حکم دیا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آئندہ سماعت پر عدالت میں رپورٹ پیش کریں، درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی آر قرض کے لین دین سے متعلق ہے،سیکشن 406 کے تحت الزامات کے اجزاء پورے نہیں ہوتے، سپریم کورٹ کے فیصلے آئین کے آرٹیکل 189 کے تحت پابند ہیں، عدالت نے اس کیس کی آئندہ سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرلیا۔