ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب متاثرہ علاقوں کے سکولوں میں 3 شفٹوں کا آغاز کیا جارہا:رانا سکندر حیات

سیلاب متاثرہ علاقوں کے سکولوں میں 3 شفٹوں کا آغاز کیا جارہا:رانا سکندر حیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : صوبہ پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے باعث 3 ہزار سے زائد  سکول غیر فعال ہو گئے، جس سے ہزاروں بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

  رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وزیر برائے  سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے  کہا کہ سیلاب کے باعث 3 ہزار  سکول تباہ ہو چکے ہیں، جس سے ہزاروں طلبہ کی تعلیم شدید متاثر ہوئی ہے۔

 اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی نمائندہ برائے پاکستان پرنیلے آئرنسائیڈ سے ملاقات کے دوران رانا سکندر حیات گفتگو کر رہے تھے جس میں مختلف تعلیمی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں بہتر نتائج کے لیے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 وزیر نے  کہا  کہ صوبے میں سیلاب کی وجہ سے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سہولیات کی کمی تھی لیکن آفت نے ہزاروں  سکول تباہ کر دیئے، جن میں سے کئی اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

  ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اب ان سکولوں کی بحالی کے چیلنج سے دوچار ہے اور بے گھر طلبہ کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے فعال سکولوں میں تین شفٹوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

 وزیر نے کہا کہ متاثرہ  سکولوں کی بحالی میں تقریباً تین ماہ لگیں گے، اس دوران حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ نجی عمارتیں کرائے پر لی جائیں اور متاثرہ علاقوں میں خیمہ  سکول قائم کیے جائیں تاکہ تعلیمی سلسلہ جاری رہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کی سیمسٹر فیس معاف کر دی گئی ہے اور انہیں وظیفے بھی دیے جائیں گے۔