ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار کی حد عبور کر گیا

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم! انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار کی حد عبور کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کاوش میمن:  پاکستان میں معاشی بہتری اور توانائی سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کے حکومتی اقدامات نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور مارکیٹ نے تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 100 انڈیکس میں 821 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ اس نمایاں اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 160101 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اس تیزی کی بڑی وجہ سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کے لیے حکومت کی سنجیدہ اور مربوط پالیسیوں کو قرار دیا جا رہا ہے، جن سے توانائی اور مالیاتی شعبے میں اعتماد بحال ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف سے مثبت اشارے، آئی ایم ایف پروگرام میں پیش رفت اور ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ میں اس زبردست تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ ماہرین کے مطابق اگر حکومت اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھتی ہے اور پالیسیوں میں تسلسل برقرار رہتا ہے، تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج مستقبل میں مزید مضبوط ہو سکتی ہے۔