عرفان ملک: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا ایکشن ، ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا رواں ماہ ابتک منشیات برآمدگی پر684ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں
کینٹ ڈویژن پولیس 164منشیات فروشوں کی گرفتاری کے ساتھ سر فہرست رہی،سٹی ڈویژن پولیس کا 134ملزمان کی گرفتاری پر دوسرا، 132ملزمان گرفتاری کیساتھ ماڈل ٹاؤن کا تیسرا نمبر ہے ۔صدرڈویژن پولیس نے97، اقبال ٹاؤن95 جبکہ سول لائنز ڈویژن نے62 ملزمان گرفتارکئے ۔
ڈی آئی جی آپریشنزمحمد فیصل کامران کے مطابق رواں ماہ ابتک منشیات برآمدگی پر684ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں، منشیات برآمدگی پرشہر کے مختلف تھانوں میں 658مقدمات درج کئے گئے، 508کلوگرام سے زائد چرس،10کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے