اداکارہ اشنا شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیو، سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی

Ushna Shah Video viral
کیپشن: Ushna Shah Video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، اداکارہ کو  سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا کیونکہ ان کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں ان کو  نامناسب لباس پہنےغیراخلاقی انداز میں فوٹو شوٹ کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشناشاہ کا شمار شوبز کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد سیریلز میں بہترین اداکاری کرتے ناظرین کو محظوظ کیا، انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو نےسوشل میڈیا پر کھلبلی مچا دی ہے، وائرل ویڈیو میں اشنا شاہ 'ہم ایوارڈ' کے لئے تیار ہوئی ہیں اور ' نومی انصاری' نامی برانڈ کا سرخ لباس پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مختلف پوز بناتے فوٹو شوٹ کرا رہی ہیں، ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کو غیر اخلاقی تصورکرتے اشنا پر خوب تنقید کی،تقریباً تین، چار منزلہ عمارت کی چھت پر بنائی تصاویر میں ایک جگہ اداکارہ کو جھومتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے سامنےآنے پرایک صارف نے لکھا کہ' یہاں سے نیچے گر جاؤ پھر زیادہ اچھی تصاویر آئیں گی'۔ مزید لکھا کہ ' غیرت تو گر چکی اب اس عمارت سے خود بھی گر جاؤ'۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوب کلاس لی جارہی ہے اور کمنٹ سیکشن میں دل کھول کر تنقیدی تبصرے کئے جارہے ہیں۔