ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

Shahbaz Sharif new decision
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ آئی بی اور آئی ایس آئی کے سربراہان خفیہ ریکارڈنگز کے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کریں گے۔اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیکس کا معاملہ سامنےآنے پر  ن لیگ کی قیادت کا آڈیو لیکس پر وزیراعظم سے رابطہ کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو آڈیو لیکس سے متعلق آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے معاملے پر تفصیلی جائزہ لینے اور اس کی تحقیقات پر مشاورت کی ہے۔وزیراعظم نے مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے پر اہم وزیر کی ڈیوٹی لگا دی۔

یاد رہے کہ  مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز کا وزیر اعظم کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ دیا، مریم نواز نے مبینہ آڈیو لیک میں وزیر اعظم شہباز شریف کو تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشورہ دیا، مبینہ آڈیو لیکس میں مریم نواز نے کہا ایسا کرنا ناگزیر ہے، ہمیں قیمتیں بڑھانا ہوں گی،وزیر اعظم نے جواب دیا کہ معاشی صورت حال دیکھنی ہوگی، جس پر مریم نواز نے کہاانکل ہمیں ساتھ ساتھ کسی اور طریقے سے آپ کا امیج بنانا ہوگا، یہ بہت اہم ہے۔

مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیراخزانہ مفتاح اسماعیل سے متعلق گلے شکوے کیے، مفتاح پتا نہیں کیا کر رہا ہے، ہر جگہ سے شکایتیں آ رہی ہیں، مفتاح ذمہ داری بھی نہیں لیتا اور ٹی وی پر الٹی سیدھی باتیں کرتا ہے، اس کا مذاق اڑتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer