بیٹے کو ایوارڈ ملنے پر نعمان اعجازتنقید کی زد میں آگئے

بیٹے کو ایوارڈ ملنے پر نعمان اعجازتنقید کی زد میں آگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کو حال ہی میں کینیڈا میں منعقد ہونے والے ایوارڈز شو میں بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملا تو سوشل میڈیا صارفین نے نعمان اعجاز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سینئر اداکار نعمان اعجاز جو اپنی ہرفن مولا اداکاری کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں، اکثر و بیشتر ایواڈز شو کو تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دیتے ہیں۔ان کے مطابق ایوارڈ شوز میں میرٹ کی بجائے اقرباپروی کا راج قائم ہوتا ہے، ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی جاتی، انہیں ایوارڈ دیا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا پر فالور زیادہ ہیں، اس لیے مجھے ایوارڈ شوز میں جانا پسند نہیں۔

انہوں نے ایک مرتبہ اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ میں ایوارڈ شوز میں نہیں جاتا، اگر کبھی چلا بھی گیا تو مجھے بلیک میل کرکے لےجایا جاتا ہے۔اب حال ہی میں ہونے والے ایوارڈز شو میں زاویار نعمان کو بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ ملا تو سوشل میڈیا صارفین نعمان اعجاز کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق زاویار نعمان کو ان کے والد نعمان اعجاز کی وجہ سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو حقیقی ٹیلینٹ کے ساتھ ناانصافی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer