ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کاڈاکٹر پر تشدد، گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا، ویڈیو وائرل

پولیس کاڈاکٹر پر تشدد، گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام)لاہورکے علاقے شادمان میں فارن آفس کےباہرپولیس اہلکاروں نےڈاکٹرنعمان کوتشددکانشانہ بناڈالا۔ہیڈ کانسٹیبل گلفام اورکانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر نعمان اپنی والدہ کا سرٹیفکیٹ لینے کیلئے فارن آفس گئے تھے۔ ہیڈ کانسٹیبل گلفام ودیگرپولیس اہلکاروں نےتشددکانشانہ بنایا۔ ہیڈ کانسٹیبل گلفام ڈاکٹر نعمان کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا ۔پولیس گردی کی فوٹیج 24 نیوز نے حاصل کر لی۔محمد عمر شیخ کا ایس ایس پی ڈسپلن عبادات نثار کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے کیمپ آفس کے باہر ڈاکٹر پر تشدد کے معاملہ پر نوٹس لے لیا،محمد عمر شیخ نےایس ایس پی ڈسپلن عبادات نثار کو انکوائری کا حکم دے دیا،سی سی پی او لاہور کا کہناتھا کہ  انکوائری میں گنہگار ٹھہرنے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے,کسی بھی اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں.

فارن منسڑی کیمپ آفس میں پولیس کی ڈاکٹر کے ساتھ بدسلو کی پر ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا،ڈاکٹر پر تشدد کیوں کیا گیا دلائل سامنے آنے پر حقائق کو مدنظر رکھتے فیصلہ کیا جائے گا۔ابتدائی تحقیقات میں ہیڈکانسٹیبل اور کانسٹیبل کو قصور وار قرار دیا گیا، ڈاکٹر نعمان دستاویزت کی تصدیق کرانے کیمپ آفس پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ ایساہی ایک واقعہ  ریس کورس میں پیش آیا تھا، والدہ کی ادویات لینے آئے نوجوان کو ہزاروں روپے کا نقصان اور تشدد کا نشانہ بنایا، ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے،پولیس کےاہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار کامران کو چیکنگ کے بہانے روکا اور پھر پیسوں کا مطالبہ کیا جبکہ اس دوران پولیس اہلکاروں نے نوجوان پر تشدد بھی کیا اور مزاحمت کرنے پر اہلکاروں نے تشدد کرتے ہوئے سر بھی پھاڑ دیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer