جسٹس( ر )عبادالرحمان کی بطور چیئرمین نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تعیناتی

جسٹس( ر )عبادالرحمان کی بطور چیئرمین نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تعیناتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور صارفین کے درمیان تنازعات کا معاملے کومدنطر رکھتے وفاقی حکومت نےبجلی صارفین کوبڑا ریلیف دے دیا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور صارفین کے درمیان تنازعات کے تصفیے کے لیے نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تشکیل دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے جسٹس( ر ) عبادالرحمان لودھی کو چیئرمین نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تعینات کرنے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے جسٹس( ر ) عبادالرحمان لودھی کو چار سال کے لئےچیئرمین نیپرا اپیلٹ ٹربیونل تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمان لودھی کا بطور چیئرمین نیپرا اپلیٹ ٹربیونل تعیناتی کا نوٹیفکشن آئندہ ہفتے جاری ہوگا۔

جسٹس ریٹائرڈ عبادالرحمان لودھی کو پہلا چیئرمین نیپرا اپیلٹ ٹربیونل تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔چیئرمین اپیلٹ ٹربیونل کے ماتحت ممبر فنانس اور ممبر الیکٹریکل کام کریں گے، نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کا قانون 2018 میں بنایا گیا تھا،دو سال بعد اب فعال ہو رہا ہے ،، نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کے ذریعے پہلی مرتبہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور صارفین کے درمیان تنازعات کے فیصلے ہوں گے۔نیپرا ایپلٹ ٹربیونل کا دائرہ اختیار پنجاب سمیت ملک بھر تک محیط ہوگا۔علاوہ ازیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور صارفین کے درمیان تنازعات کے تصفیے کے لیے نیپرا ایپلٹ ٹربیونل تشکیل د ےدیا گیا۔ تاکہ صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer