سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے فیصلہ

سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: موسم سرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے فیصلہ، گرلز سکول سوا آٹھ بجے اور بوائز سکول ساڑھے آٹھ بجے لگا کریں گے، نئے اوقات کار کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔

موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار شیڈول جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق گرلز سکول سوا آٹھ بجے لگیں گے چھٹی سوا 2 بجے ہوا کرے گی، بوائز سکول ساڑھے 8بجے لگیں گے اورچھٹی اڑھائی بجے ہوا کرے گی۔

جمعہ کے روز گرلز سکولز کوچھٹی 12 بجے اور بوائز سکولز کو سوار بارہ بجے ہوا کرے گی، سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے لگے گا چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔

سکول کے نئے اوقات کار پر عملدرآمد 16 اکتوبر سے ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer