بھٹہ مالکان نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

بھٹہ مالکان نے سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: بھٹہ مالکان نے سموگ کے پیش نظر 20 اکتوبر تا 30 دسمبر تک بھٹوں کو بند رکھنے کے احکامات ماننے سے انکار کردیا، اڑھائی ماہ بھٹوں کو بند رکھنے سے کاروبار تباہ، مزدور بے روزگار ہو جائیں گے، سموگ سیزن میں بھٹوں کو صرف 25 دن کے لیے بند کیا جا سکتا ہے۔

بھٹہ ایسوسی ایشن کے نمائند گان نے سیکرٹری ماحولیات ظفر نصراللہ سے ملاقات کر کے بھٹوں کی بندش پرتحفظات کا اظہار کردیا، صدرایسوسی ایشن شعیب نیازی کا کہنا تھا  کہ سموگ کے پیش نظر اڑھائی ماہ بھٹوں کی بندش سے ملکی معشیت اور صنعت کو نقصان پہنچے گا۔

ڈائریکٹر ماحولیات نسیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے بھٹوں اور فیکٹریوں کو وراننگ دے رہے ہیں، جب کہ 20 اکتوبر کے بعد وہی بھٹے اور فیکٹریاں کام کریں گی جو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہوں گی۔

سیکرٹری ماحولیات ظفر نصراللہ کا کہنا کہ بھٹہ مالکان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں، بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل میں لائی جارہی ہیں۔