ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرمپ نے ایک اور جنگ ختم کرا دی،تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن معاہدہ ہوگیا 

ٹرمپ نے ایک اور جنگ ختم کرا دی،تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن معاہدہ ہوگیا 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور جنگ ختم کرا دی۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں امن معاہدہ طے پا گیا،معاہدے پر دستخط کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، میں دنیا میں امن چاہتا ہوں، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں امن معاہدے سے لاکھوں زندگیاں بچ جائیں گی۔
 صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر متعدد جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا ذکر بھی کیا،انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو عظیم شخصیات قرار دیا۔

 صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں جنگیں نہیں تجارت چاہتا ہوں اسی لئے تمام جنگیں تجارت کے ذریعے رکوائیں۔