ثمرہ فاطمہ:لاہور کی فضا آلودگی کی لپیٹ میں،شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔،سموگ کے باعث شہر کا مطلع دھندلا گیا، حد نگاہ میں کمی ہو گئی۔
شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 336ریکارڈ کی گئی۔راوی روڈ749، کینٹ میں آلودگی کی شرح 540ریکارڈعلامہ اقبال ٹاؤن 507، سید مراتب علی روڈ پر شرح 515،رائیونڈ روڈ 641،کینال روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 459ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب بھارت سے آنیوالی آلودہ ہوا نے بھی لاہور کی فضاء کو متاثر کیا،ماہرین کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع صاف رہے گا، بارش کا امکان نہیں۔
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App