ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے22 افراد ہلاک، 60سے زائد زخمی

امریکی شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے22 افراد ہلاک، 60سے زائد زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  امریکی ریاست ایڈاہو کے شہر لیوسٹن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک جبکہ 60سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست مین میں فائرنگ کے واقعات تین مختلف مقامات پر ہوئے، حملہ آور نے ریسٹورنٹ، لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سنٹر میں موجود لوگوں کو نشانہ بنایا، ملزم کی شناخت رابرٹ کے نام سے ہوئی جسے تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔

 فائرنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔