ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا

محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، صباء پرویز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔ 

 شہر لاہور کا موسم خشک جبکہ رات کے وقت میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔  شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح بے قابو ہونے کے بائث پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست ہے۔

 شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 265ریکارڈ کی گئی ہے۔ مراتب علی روڈ296، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 258ریکارڈ، مال روڈ 250 جبکہ یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 245ریکارڈ کی گئی ہے۔

 دوسری جانب کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ،کم سے کم درجہ حرارت 24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 13 نمبر پر موجود ہے۔ ہوا شمال مشرق کی سمت سے چل رہی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا کی رفتار 7.4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer