ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی عمران خان کا لانگ مارچ فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
توہین عدالت کے کیس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحیٰ آفریدی نے عمران خان کو شو کاز جاری کر دیا۔بنچ میں شامل بقیہ چار ججز نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا.عدالت کی آئی ایس آئی، آئی بی اور پولیس رپورٹس بھی عمران خان کو دینے کی ہدایت کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ فی الحال توہین عدالت نوٹس جاری نہیں کر رہے، نوٹس جاری کرنے سے تاثرجاتا ہے توہین عدالت کی کاروائی شروع ہوگئی. رپورٹس میں اتنا جواز موجود ہے کہ عمران خان سے جواب مانگا جائے.
عمران خان کے بیان سے لگتا ہے انہیں عدالتی حکم سے آگاہ کیا گیا،عمران خان نے کہا سپریم کورٹ نے رکاوٹیں ہٹانے کا کہا ہے،عمران خان کو کیا بتایا گیا اصل سوال یہ ہے، عمران خان واضح کردیں کس نے کیا کہا تھا.جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ نوٹس کے بغیر کسی سے جواب نہیں مانگا جاسکتا.