سابق کک باکسر نے اسلام قبول کرلیا، نماز سیکھنے کی ویڈیو وائرل

Ex Kickboxer
کیپشن: Ex Kickboxer
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا، پہلے انہوں نے اسلام کو دنیا کا آخری سچا مذہب قرار دیا تھا اور اب خود اپنے مسلمان ہونے کی تصدیق کی۔

Andrew Tate کی سوشل میڈیا پر سابق ایم ایم اے فائٹر Tam Khan کے ساتھ نماز سیکھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔حال ہی میں ٹیٹ کو مبینہ طور پر دبئی میں سابق ایم ایم اے فائٹر ٹیم خان کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اس ویڈیو میں ٹیم خان، اینڈریو ٹیٹ کو نماز سکھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اینڈریو ٹیٹ نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ کے ذریعے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کی۔

ٹیٹ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بھی بتادی، ساتھ ہی قرآن کی ایک آیت بھی شیئر کی، جس کا مفہوم ہے ’’صبر رکھو، یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے‘‘۔

اینڈریو ٹیٹ کو فی الحال تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کا سامنا ہے، چنانچہ انہوں نے بندش سے باقی رہ جانیوالے ایک اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ مسلمان ہوچکے ہیں۔