ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت :آئی جی ریلوے کیخلاف درخواست منظور

توہین عدالت :آئی جی ریلوے کیخلاف درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : انسپکٹر جنرل ل پاکستان ریلوے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی ریلوے پولیس کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر سماعت  کی ،عدالت نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اورآئی جی پاکستان ریلوے کے خلاف توہین عدالت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ۔

 
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے ریلوے پولیس کے عامر اجمل سمیت 11 ہیڈ کانسٹیبلوں کی درخواست پر سماعت کی۔درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ وہ طویل عرصے سے ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ان پر محکمانہ امتحان پاس کیے بغیر ہیڈ کانسٹیبل بنانے کا الزام عائد کیا گیا ۔ان کو تنزلی کرتے ہوئے کانسٹیبل بنا دیا گیا ۔تنزلی کیخلاف آئی جی ریلوے کو درخواست دی ۔شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے ان کی درخواست دادرسی کیلئے آئی جی ریلوے پولیس کو بھجوا دی ۔عدالت نے آئی جی پاکستان ریلوے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت کے 24 فروری 2020 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر عدالت آئی جی ریلوے پولیس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔متفرق درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ کیس کو جلد سما عت کیلئے مقرر کیا جائے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer