سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سینکڑوں اساتذہ کا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ کرنے کیلئے تاریخ میں 2 ہفتوں کی توسیع دے دی، پنجاب بھرکے اساتذہ 25 اکتوبر سے 11 نومبر تک اپنا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے ہیومن ریسوس مینجمنٹ سسٹم پر سینکڑوں اساتذہ کا آن لائن ڈیٹا اپ لوڈ نہ ہوسکا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ کرنے کیلئے تاریخ میں 2 ہفتوں کی توسیع دے دی۔

اساتذہ 25 اکتوبر سے 11 نومبر تک اپنا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر اپ لوڈ کرسکیں گے، مقررہ تاریخ پر ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے پر مذکورہ اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایچ آر ایم ایس کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا۔

     

Shazia Bashir

Content Writer