سٹی42: قومی ٹی 20 ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوگئی، ٹیم کپتان بابراعظم کی قیادت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے روانہ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ کی ٹی 20 ٹیم کو انتہائی سخت سکیورٹی میں دورہ آسٹریلیا کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ائیرپورٹ روانہ کیا گیا، ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر،محمد عرفان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
گرین شرٹس ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل ایک وارم اپ میچ کھیلیں گے جبکہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کوسڈنی میں، دوسرا میچ 5 نومبرکوکینبرا میں جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبرکو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلاجائےگا، ٹیم کے کھلاڑی سیریز میں فتح کیلئے پُرعزم ہیں۔
قومی ٹیم کےکپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں پچز پرباؤنس ہوگا، تیاری کرلی ہے، ہماری پیس بیٹری بھی اچھی ہے، محمد عامر کیساتھ پرجوش پیسرز محمد موسی اور محمد حسنین بھی موجود ہوں گے۔ آسٹریلوی کنڈیشنزمیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کاموقع ملےگا، امام الحق بیک اپ میں ہوں گے۔ فخرزمان کیساتھ اننگز کا آغاز خود کروں گا۔