ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسینہ واجد کی توشہ خانہ ڈکیتی کی مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

Haseena Wajid, City42, Toshakhana Scandal
کیپشن: سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ 8 جنوری 2024 کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر غیر ملکی مبصرین اور صحافیوں سے ملاقات میں تقریر کے دوران  ہاتھ سےاشارہ کر رہی ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی توشہ خانہ ڈکیتی کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔  

حبنگلہ دیش کی مفرور خاتونِ آہن بسینہ واجد کے بینک لاکر میں چھپائے سونے میں صرف زیورات ہی نہیں، سونے کی ٹھوس اینٹیں بھی شامل ہیں۔ حکام اب یہ تحقیق کر رہے ہیں کہ حسینہ نے یہ سونے کا غیر معمولی ذخیرہ کیسے بنایا اور کسی ٹیکس دستاویز میں اس کا کوئی ذکر کیوں نہیں کیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کے احکامات پر حسینہ واجد کے جو  بینک لاکرز کھولے ہیں، ان کو ستمبر میں ضبط کیا گیا تھا لیکن کھول کر دیکھا نہیں گیا تھا کہ ان میں کیا کچھ پڑا ہے۔
حسینہ س واجد عوامی بغاوت کے دوران  ڈھاکہ میں پرائم منسٹر ہاؤس سے فرار ہو کر انڈیا چلی گئی تھیں، ان کی غیر موجودگی میں عدالت نے احتجاج کو کچلنے کے لئے گولی چلانے کے احکامات دینے کے جرم میں  حسینہ واجد کو موت کی سزا سنا دی۔حسینہ واجد کے حکم پر احتجاجی مظاہرین پر  کریک ڈاؤن میں 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سزا سنانے والے ٹریبونل نے قرار دیا کہ یہ کریک ڈاؤن بنیادی طور پر حسینہ واجد کے اقتدار میں برقرار رہنے کے لئے احتجاج کو ہر قیمت پر کچلنے کی بے رحمانہ کوشش تھا۔

اب نگراں حکومت کے دوران بنگلہ دیش کے تحقیقاتی ادارے حسینہ واجد کے طویل اقتدار کے دوران ان کی کرپشن کے حقائق تلاش کر کے سامنے لا رہے ہیں۔

بنگلہ دیش مین نئے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونا طے ہیں۔  اس وقت حسینہ واجد کی مبینہ ٹیکس چوری کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
آج بنگلہ دیش میں انسداد بدعنوانی کے حکام نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بینک لاکرز سے تقریباً 10 کلو گرام (22 پاؤنڈ) سونا ضبط کیا ہے جس کی مالیت تقریباً 1.3 ملین ڈالر ہے۔ حسینہ واجد نے یہ زیورات غیر ملکوں سے تحائف میں حاصل کئے لیکن قانون کے مطابق توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائے۔ حسینہ واجد کے توشہ خانہ سکینڈل کی خبر انٹرنیشنل نیوز  ایجنسی اے ایف پی کے ذریعہ دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔ اس وقت سکینڈل یہ سوشل میڈیا پر بھی  وائرل ہے۔
بنگلہ دیش کے تحقیقاتی ادارہ سی آئی سی کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر اے ایف پی کو بتایا، "عدالتی کےحکم کے بعد، ہم نے لاکرز کو کھولا اور اس میں سابق وزیر اعظم کا تقریباً 9.7 کلو گرام سونا ملا۔"

برآمد میں سونے کے سکے، بار(اینٹیں) اور زیورات شامل تھے۔

تفتیش کاروں نے بتایا کہ حسینہ واجد اپنے عہدے پر رہنے کے دوران حاصل کیے گئے تحائف میں سے کچھ کو ریاستی خزانے میں جمع کرانے میں ناکام رہی تھی، جسے قانون کے مطابق "توشا خانہ" کہا جاتا ہے۔

نیشنل بورڈ آف ریونیو بھی حسینہ واجد کی ٹیکس چوری کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس بات کی جانچ کر رہا ہے کہ آیا حسینہ نے اپنے ٹیکس فائلنگ میں آج برآمد ہونے والے سونے کا کوئی ذکر کیا تھا یا نہیں۔