ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے; وزیر ریلوے 

بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے; وزیر ریلوے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی۔

 وزیر ریلوے  نے کہا بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے۔بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری  ہیں ۔

ریلوے پولیس کی جانب سے چوری، اسمگلنگ اور جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ پالیسی پوری طرح فعال کردی ۔ ریلوے اراضی پر برسوں پرانی تجاوزات کا خاتمہ جاری ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی زمین کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جا رہا ہے ۔

اجلاس میں آئی جی ریلوے، ایس پی ریلوے پنڈی ڈویژن اور ریلوے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی