ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سابق صدر بولسونارو کی 27 سال قید کی سزا نافذ، برازیل میں سیاسی ہلچل

 سابق صدر بولسونارو کی 27 سال قید کی سزا نافذ، برازیل میں سیاسی ہلچل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برازیل کے سابق صدر بولسونارو کی بغاوت کی سازش کے جرم میں 27 سال قید کی سزا پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔

برازیل کی سپریم کورٹ نے بولسونارو کو 2022 میں بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے پر 27 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

عدالتی دستاویز کے مطابق 70 برس کے بولسونارو کو فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر میں ہی قید کرنے کا حکم دیا گیا، جہاں انہیں ہفتے کے روز منتقل کیا گیا تھا۔

 اس سے پہلے وہ اگست سے گھر میں نظر بند تھے۔

یاد رہے کہ برازیل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی سابق صدر کو بغاوت کے جرم میں سزا سنائی گئی ہے۔

قبل ازیں سابق صدر بولسونارو کی قانونی ٹیم نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں 27 سال قید کی سزا گھر پر ہی کاٹنے کی اجازت دی جائے کیونکہ جیل کی قید ان کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔