سموگ کا عفریت’’ پر‘‘ پھیلانے لگا، لاہوریوں کی زندگیاں داؤ پر

 سموگ کا عفریت’’ پر‘‘ پھیلانے لگا، لاہوریوں کی زندگیاں داؤ پر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین) شہر میں سموگ کا عفریت’’ پر‘‘ پھیلانے لگا، متعلقہ محکموں نے آنکھیں موند لیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صنعوں کو بھی کھلی چھٹی، ڈی سی لاہور کا آلودگی کا باعث بننے والی تین سو سے زائد صنعتوں کو سربمہر کرنے کا دعویٰ کردیا ۔ 

سموگ، سموگ ہرطرف سموگ، باغوں کا شہر آج بھی بدستور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، لاہور میں بڑھتی سموگ نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں، ضلعی انتظامیہ انسداد سموگ کیلئے فرضی کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں فوٹوسیشن تک محدود رہی۔

کمشنر لاہور محمدعامر جان کہتے ہیں کہ شہریوں کو سموگ سے نجات دلانے کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔

ڈی سی لاہورمحمد علی بولے سموگ کے معاملے پر زیروٹالرنس ہے، سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں اور گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

تحصیل شالیمار میں سب سے زیادہ فیکٹریاں آلودگی پھیلانے میں مصروف ہیں، سپیشل برانچ کی نشاندہی کے باوجود مومن پورہ، شادی پورہ، سلامت پورہ، داروغہ والا اور دیگر علاقوں میں فیکٹریوں میں کاربن کا استعمال جاری ہے۔ بند روڑ، سگیاں، بابوصابو، شیراکوٹ، ملتان روڈ اوردیگر شاہراہوں پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بھرمار ہے۔ اینٹی سموگ سکواڈزبھی مطلوبہ اہداف پورے کرنے میں ناکام ہیں۔