ویب ڈیسک: اداکار سلمان خان کی جانب سے اپنے باڈی گارڈ کے ہمراہ بنائی گئی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
سلمان خان کی نئی فلم ’انتِم‘ کل بروز ہفتہ ریلیز کی جائے گی، اس فلم سے لیے گئے کچھ ڈائیلاگز پر سلمان خان کی اپنے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو بنائی گئی ہے۔
View this post on Instagram
سلمان خان اس فلم میں ایک سکھ سردار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور فلم کے وائرل ڈائیلاگز بھی سردار کے غصے سے متعلق ہیں جس میں سردار کی جانب سے غصہ دلانے والے کو دھمکی دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ شیرا سلمان خان کا 24 سال پرانا باڈی گارڈ ہے جو کہ کئی بار نجی تقریب اور سوشل میڈیا پر بھی سلمان خان کے ساتھ نظر آ چکا ہے۔