لاہور پر نیا خطرہ منڈلانے لگا، کورونا کی ایک اور مہلک قسم دریافت

Corona Variant Lahore
کیپشن: Corona Virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید: جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے خطرات لاہور میں بھی منڈلانے لگے۔

یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ساؤتھ افریقہ میں خطرناک قسم کا کورونا کا نیا ویریئنٹ دریافت ہوا ہے، جو ایک سے دوسرے شخص کو 15 سیکنڈ میں ٹرانسفر ہوجاتا ہے۔ یہ ویرینٹ پھیپھڑوں کو مکمل طور پر تباہ کردیتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے ان ممالک سے آئے افراد کی ٹیسٹنگ بھی دوبارہ سےسخت کرنے کی درخواست کردی ہے۔ وائرس سے بچاؤ  کیلئےسخت اقدامات اٹھاناہونگے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے آنیوالے کی ٹیسٹنگ کی جائے تاہم ممکنہ اقدامات سے بڑی تباہی سے بچ سکتے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ نے جنوبی افریقہ سمیت پانچ جنوبی افریقی ممالک سے آنےوالی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے جبکہ برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ  بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ کے بعد موجودہ وائرس زیادہ تیزی سے پھیلنے کی اہلیت رکھتا ہے اور موجود ویکسینز بھی اس کے خلاف مکمل موثر نہیں۔ جنوبی افریقہ کے وزیرصحت جوفاہلہ نے انکشاف کیا ہے کہ نیا وائرس غیرمتوقع طور پر نوجوان لوگوں کو نشانہ بنا رہا ہے، آن لائن پریس بریفنگ کے دوران ان کاکہنا تھا کہ گذشتہ چارپانچ روز کے دوران کورنا کیسز  کی تعداد میں ڈرامائی اضافہ ہوا۔