شربت گلہ کو پناہ مل گئی، افغان گرل کا نیا گھرکون سا ملک ?

sharbat gullah afghan girl
کیپشن: sharbat gullah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : نیشنل جیوگرافک میگزین کے  ٹائیٹل پر چھپنے والی سبز آنکھوں والی مشہور افغان گرل کو اٹلی نے پناہ دے دی۔

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں نے شربت گُلہ کو طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں سے نکالنے کی درخواست کی تھی۔شربت گلہ کو پناہ دینا طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد افغان شہریوں کی بیرون ملک منتقلی کے پروگرام کا حصہ ہے۔

شربت گلہ کو اس وقت شہرت ملی جب 1980 کی دہائی میں امریکی فوٹوگرافر سٹیو مک کری نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے کیمپ میں ان کی تصویر بنائی۔ اور یہ تصویر 1985 میں نیشنل جیوگرافک میگزین کے کور پر چھپی اور اس طرح شربت گلہ سب سے مشہور افغان مہاجر بن گئیں۔ سٹیو مک کری نے 2002 میں انہیں ایک بار پھر ڈھونڈ نکالا اور ان کی دوبارہ تصویر بنائی۔
شربت گلہ  پاکستان میں پناہ گزین کے طور پر کیمپ میں رہ چکی ہیں تاہم 2016 میں انہیں جعلی شناختی دستاویزات کے الزام میں پاکستان سے واپس افغانستان بھیج دیا گیا تھا۔