ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداح پریشان

  سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداح پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک  :بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پیر کے روز اچانک غائب ہونے پر مداح شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

 سوشل میڈیا صارفین جب اداکار کی پروفائل کھولنے کی کوشش کر رہے تھے تو انہیں خالی پیج اور سلمان خان کے نام کی جگہ ’انسٹاگرام یوزر‘ لکھا نظر آیا جس کے بعد مختلف افواہیں گردش کرنے لگیں۔

  کئی صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید سلمان خان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، ڈیلیٹ کردیا گیا ہے یا پھر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

 چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس حوالے سے پوسٹس اور اسکرین شاٹس وائرل ہوگئے جس میں مداح ایک دوسرے سے اکاؤنٹ کی صورتحال پوچھتے دکھائی دیے۔

  

Caption

  تاہم تقریباً آدھے گھنٹے بعد سلمان خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوگیا، لیکن اداکار یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔

 یہ واقعہ اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنا کیونکہ سلمان خان انسٹاگرام پر 72 ملین سے زائد فالوورز رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں۔

 بعد ازاں اداکار نے اپنی پروفائل پر متعدد پوسٹس شیئر کرتے ہوئے ہر جگہ موجود پاپارازی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔