ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: نماز عیدالاضحیٰ اجتماعات کے اوقات کار جاری

لاہور: نماز عیدالاضحیٰ اجتماعات کے اوقات کار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: صدر علماء و مشائخ مرکزی مسلم لیگ لاہور مولانا ادریس فاروقی نے شہر بھر میں عیدالاضحیٰ کے اجتماعات اور نماز عید کے اوقات کا شیڈول جاری کر دیا۔

شیڈول کے مطابق شالیمار باغ میں نماز عیدالاضحیٰ صبح 5:30 بجے جبکہ قذافی سٹیڈیم میں 6 بجے ادا کی جائے گی۔

لکشمی چوک میں مولانا طاہر طیب بھٹوی 5:30 بجے، مزنگ چوک ہائی اسکول میں چوہدری محمد سرور 6 بجے اور گورنمنٹ ڈگری کالج شاہدرہ میں 5:30 بجے نماز عید پڑھائیں گے۔

گلشن راوی مون مارکیٹ میں حافظ عبدالغفار مدنی، مصطفیٰ ٹاؤن میں حافظ مسعود کمال الدین، سمن آباد پکی ٹھٹی میں شفیق الرحمن وڑائچ اور چائنہ اسکیم میں مولانا عبدالمنان صمدانی صبح 5:30 بجے نماز عیدالاضحیٰ پڑھائیں گے۔

شاداب کالونی میں چوہدری حمید الحسن گجر اور بھگت پورہ میں ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی 5:45 بجے نماز عید پڑھائیں گے، جبکہ چلڈرن پارک میں انجینئر حارث ڈار 6:10 بجے نماز عیدالاضحیٰ کی امامت کریں گے۔

کھوکھر چوک آئیڈیل پارک، ایل او سی اے نالہ، ائیرپورٹ کے قریب جامع مسجد الہادی اور جامع مسجد الرباط ڈیفنس کینٹ میں نماز عید 5:15 سے 5:20 بجے کے درمیان ادا کی جائے گی۔

مرکزی مسلم لیگ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات کیلئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔