ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر ایم پی اے ثاقب چدھڑ کیخلاف کارروائی کا آغاز

اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر ایم پی اے ثاقب چدھڑ کیخلاف کارروائی کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: اداکارہ مومنہ اقبال نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ہراسانی اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کر دیا، جس پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق چوہنگ تھانے میں اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے دی گئی درخواست این سی سی آئی اے کو بھجوا دی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دھمکیاں دی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست کو پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت کارروائی کیلئے این سی سی آئی اے کے سپرد کیا گیا ہے، جبکہ ادارہ پہلے ہی معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر چکا ہے۔

پولیس کے مطابق کیس کو ایک ہی فورم پر پراسیس کیا جائے گا تاکہ کارروائی مؤثر انداز میں مکمل کی جا سکے۔