ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ​پنجاب: مارکیٹوں میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں کی چیکنگ،محکمہ فوڈ متحرک

 ​پنجاب: مارکیٹوں میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں کی چیکنگ،محکمہ فوڈ متحرک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب نے صوبے بھر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق پنجاب بھر کی مختلف مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر نرخوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے تاکہ شہریوں کو اشیائے خورونوش مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی کے مطابق مارکیٹ میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں کو مستحکم کر دیا گیا ہے۔ پیاز 75 روپے جبکہ ٹماٹر 45 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح گوبھی 130 روپے فی کلو جبکہ شملہ مرچ 105 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیب کی قیمتوں میں گزشتہ 10 روز کے دوران 45 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 375 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

لہسن اور ادرک کی قیمتوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ ہرنائی لہسن 260 روپے جبکہ دیسی لہسن 125 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ مٹر اور دیسی لیموں کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ فوڈ سیفٹی کے مطابق آلو کی قیمت 20 روپے فی کلو پر برقرار ہے جبکہ کیلا 215 روپے درجن اور ایرانی کھجور 470 روپے فی کلو پر مستحکم ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔