بسام سلطان: تاریخی دروازہ اکبری گیٹ کو اصل حالت میں لانے کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ نے ورکنگ مکمل کر لی۔
اکبری گیٹ کے سامنے واقع رم مارکیٹ کو مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سٹرکچر اور کاروباری نقصان کی مد میں 1ارب روپے ادا کئے جائیں گے۔
رم مارکیٹ کے 3سو 84دوکانداروں کیساتھ مذاکرات کامیاب ،خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے 33 کنال 15 مرلہ سرکاری اراضی کو واگزار کرایا جائیگا۔
95713 سکوئر فٹ پر محیط رم مارکیٹ کی 384 دکانوں کو مسمار کیا جائے گا، مسجد یزمانی اور اکبری دروازہ کے درمیان 33کنال جگہ کی بحالی کروائی جائے گی، فرنچ گورنمنٹ کے تعاون سے اکبری گیٹ اور مسجد یزمانی کی تزین و ارائش کا کام مکمل کروائیں گے۔