ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز شریف  کا ناموراداکار طلعت حسین کے انتقال پر  اظہار  افسوس

مریم نواز شریف  کا ناموراداکار طلعت حسین کے انتقال پر  اظہار  افسوس
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  نے ناموراداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلعت حسین کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے طلعت حسین کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ طلعت حسین فن اداکاری میں اپنی مثال آپ تھے۔

 واضح رہے کہ  اداکار طلعت حسین صحت کی خرابی کے باعث کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سےبھی کر دی گئی ہے۔

 معروف اداکارطلعت حسین کچھ عرصہ سے ذہنی بیماری ڈیمنشیا کا شکار تھے اور انہیں سینے میں بھی انفیکشن تھا۔