ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایران کا دورہ کریں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایران کا دورہ کریں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق سابق صدر ابراہیم رئیسی کی تعزیت کے لیے ٹیلی فون کیا۔

 دوران گفتگو دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی اور ایران کے قائم مقام صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اسلامی جمہوریہ کے دورے کی دعوت بھی جسے سعودی ولی عہد نے قبول کر لیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دو دہائیوں میں کسی سعودی شاہی شخصیت کا تہران کا پہلا ممکنہ دورہ ہو گا، جو برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مثبت سفارتی تعلقات کی جانب ایک اور قدم کا اشارہ ہے۔