ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

چوہدری پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: Pervaiz Elahi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن کی عدالت کے خصوصی جج نے چوہدری پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، چوہدری  پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے 2 جون تک پیش کرنے کیا جانے کا حکم دیدیا۔

 پرویز الٰہی کے 2 وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، پہلے وارنٹ 25 مئی کو ضمانت کی منسوخی کے بعد جاری کئے گئے تھے جبکہ دوسرا وارنٹ 26 مئی کو جاری کیا گیا ہے،لاہور اینٹی کرپشن ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر چوہدری  پرویز الٰہی کی رہائش گا0 30 ایف سی سی گلبرگ 3 ظہور الہی روڈ پہنچ گئی۔لاہور  پرویز الٰہی کی گوجرانوالہ مقدمہ میں ضمانت منسوخ ہوئی تھی۔

چودھری  پرویز الٰہی کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پولیس نے میڈیا گاڑیوں کو بھی ان کے گھر کے سامنے سے ہٹا دیا۔ پولیس نے میڈیا کی گاڑیوں کو بھی پرویز الٰہی کے گھر کے آگے سے ہٹا دیا، پرویز الٰہی کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستے پہلے سے بند ہیں، گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں پر بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

 دوسری جانب کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو ظہور الٰہی روڈ پر آنے کی اجازت نہیں اور ٹریفک کو بھی متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے،ظہور الٰہی روڈ، ملحقہ آبادیوں میں انٹرنیٹ کی سروس بند کر دی گئی،انٹرنیٹ کی سروس بند ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔