پرویز الہیٰ کو گرفتاری کا خوف، حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع  

Pervez Ilahi,City42
کیپشن: Pervaiz Elahi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی عبوری ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور پولیس کی ٹیم نے جمعرات کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر دوبارہ چھاپہ مارا۔

 جس کے  بعد سابق وزیراعلیٰ کے وکلاء کی ٹیم نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رابطہ کرلیا ہے اور حفاظتی ضمانت کی درخواست کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کروانے کی کوششیں کی گئی ہیں، حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہونے پر چوہدری پرویز الہیٰ عدالت میں پیش ہوں گے۔

 اس حوالے سے چوہدری پرویز الہیٰ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہوں، گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

 آخری اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار دفتر کے ایک اہلکار کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کی حفاظتی ضمانت ابھی دائر نہیں ہوسکی، وکلاء آئے تھے لیکن واپس لوٹ گئے۔