بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیدیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے حامی افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیتے ہوئے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے انعقاد کو مشکل قرار دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ نے افغانستان کے ساتھ شیڈول 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کو بزی شیڈول کی وجہ سے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (7 سے 12 جون) اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 جولائی سے 13 اگست تک شیڈول ہے۔

قبل ازیں دونوں بورڈز نے منصوبہ بنایا تھا کہ 20 سے 30 جون کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے، جس کے بعد بھارتی ٹیم جولائی کے ابتداء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کرے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے انکار کی دوسری وجہ ڈزنی اسٹار کے ساتھ براڈ کاسٹ معاہدہ ختم ہونا اور نیا ٹینڈر سامنے آنا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ کے صدر میر وائس اشرف، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اراکین اور سری لنکن بورڈز کے اعلیٰ حکام ایشیاکپ کے میزبان اور شیڈول کے اعلان کے علاوہ آئی پی ایل فائنل کیلئے بھارت میں موجود ہیں۔