شائقین ہاکی کیلئے بُری خبر، پاکستان ایشیا اور ورلڈ کپ سے باہر

شائقین ہاکی کیلئے بُری خبر، پاکستان ایشیا اور ورلڈ کپ سے باہر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایشیا ہاکی کپ میں بھارت کی انڈونیشیا کے خلاف 16 گولز سے جیت نے پاکستان کو ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ سے بھی باہر کر دیا۔

پاکستان کے پاس ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے سنہرا موقع تھا، آج قومی ٹیم نے جاپان کے ساتھ میچ ڈرا کرنا تھا تاہم اسے تین دو سے شکست ہو گئی۔

اس شکست کے بعد پاکستان کی اگلے مرحلے تک رسائی اس صورت میں ممکن ہوسکتی تھی جب بھارت انڈونیشیا کے خلاف 16 گولز سے کم کے فرق کے ساتھ میچ جیتے۔

بعد ازاں انڈونیشیا ہاکی ٹیم کا دفاع جارح مزاج بھارتی ٹیم کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بھارت ٹیم نے ان پر 16 گول داغ دیئے۔

پہلے دو کوارٹر میں صرف 6 گولز کرنے والی بھارتی ٹیم نے آخری 2 کوارٹرز میں گولز کی بارش کرتے ہوئے 10 گولز داغ دیے۔ بھارت کی ایک کمزور ٹیم کے آگے اس بڑی فتح کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نہ صرف ایشیا کپ بلکہ اگلے سال منعقد ہونے والے ہاکی ورلڈکپ 2023 میں شرکت سے بھی محروم ہوگئی۔